فراڈ تعلیمی ادارے کیخلاف احتجاج کرنیوالے طلبہ رہا کیے جائیں، جمال لغاری

فراڈ تعلیمی ادارے کیخلاف احتجاج کرنیوالے طلبہ رہا کیے جائیں، جمال لغاری

ڈیرہ غازی خان (بیور ورپورٹ) رکن پنجاب اسمبلی سردار محمد جمال خان لغاری نے مظلوم طلباء پر پولیس کے لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی سخت مذمت کی ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انڈس یونیورسٹی کے طلباء کے پُرامن احتجاج پر پولیس کا یہ راویہ نا (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

قابل برداشت ہے گرفتار طلباء کو فوری طور پر رہا کیا جا ئے یہ طلباء حکومت یا پاکستان مسلم لیگ ن کے خلاف نہیں بلکہ ایک فراڈ تعلیمی ادارے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جس نے ان کا مستقبل تباہ کر دیا ہے سردار محمد جمال خان لغاری نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ سیاست سے بالاتر ہو کر ان ہزاروں طلباء کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچانے کیلئے جلد موثر عملی اقدامات اٹھائے جائیں اور ان طلباء سے فراڈ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر