قربانی کی کھالوں کی برآمدات سے 10 ارب سے زائد آمدنی حاصل ہونیکی توقع

قربانی کی کھالوں کی برآمدات سے 10 ارب سے زائد آمدنی حاصل ہونیکی توقع

ملتان(جنرل رپورٹر)عید قرباں کے بعد کھالوں کی برآمدات سے 10ارب روپے سے زائد آمدنی حاصل ہونے کی توقع ہے ذرائع کے مطابق رواں سال عید قرباں پر جانوروں کی (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

خریداری اور دیگر سرگرمیوں سے مجموعی طور پر 200ارب روپے کے کاروبار کا امکان ہے گزشتہ سال قربانی کے جانوروں کی خریداری پر150ارب روپے اخراجات آئے جبکہ دیگر سرگرمیوں سے مجموعی طور پر 160ارب روپے کے قریب رہا تھا۔ گزشتہ سال35لاکھ گائے‘80لاکھ بکرے اور 80ہزار اونٹوں کے علاوہ دیگر جانور قربان کئے گئے تھے جبکہ رواں سال اس میں اضافے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر