نواز لیگ میں توڑ پھوڑ کے خواہشمند کبھی کامیاب نہیں ہوں گے: پرویز ملک

نواز لیگ میں توڑ پھوڑ کے خواہشمند کبھی کامیاب نہیں ہوں گے: پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی ) وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ نواز لیگ میں دراڑیں ڈالنے کے خواہشمند کبھی کامیابٰ نہیں ہونگے ،لاہور کل بھی میاں نواز شریف سے پیار کرتا تھا آج بھی اسی سے والہانہ محبت کرتا ہے،غیروں کے ایجنٹ اور یہودی لابی کے نمائندوں کا کل بھی شکست (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
ہوئی تھی اللہ کے فضل سے آئندہ بھی ان کا سیاسی مستقبل تاریک بنا دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز این اے 120میں ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یٰسین، ارکان اسمبلی ماجد ظہور،چوہدری شہباز ،سید توصیف شاہ، عامر خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ پرائی بیساکھیوں کے ذریعے عوام کو دھوکا دینے میں کامیاب ہو جائے گا۔انشاء اللہ این اے 120سے بیگم کلثوم نواز ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف کے کرداراوران کی شرافت وصداقت پرانگلی اٹھانے والے خود سیاسی طورپر نوسرباز اورشعبدہ باز ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کوایٹمی واقتصادی طاقت بنانیوالے میاں نوازشریف کو نااہل قراردیناقومی ضمیر کی توہین ہے ،پاکستان کاہرآبرومنداورجرأتمند فردنوازشریف کی پاکستانیت کاشاہد ہے ،انہیں بیرونی دباؤاوراندرونی سازشوں کے باوجود سی پیک تعمیر کرنے کی پاداش میں سزادی گئی ۔
پرویز ملک