خواجہ آصف سے ترکمانستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات

خواجہ آصف سے ترکمانستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد( آئن لائن ) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور ترکمانستان کے ہم منصب راشد میریدوف نے پاکستان اور ترکمانستا ن کے درمیان پانچویں پاک ترکمانستان جوائنٹ گورنمنٹ کمیشن کی صدرات کرتے ہوئے 2014 ء میں اسلام آباد میں ہونے والے جوائنٹ کمیشن کا جائزہ لیا۔(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے لائحہ عمل پر بات چیت کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلیم، سائنس وٹیکنالوجی، زراعت ، صنعتوں، میڈیا اور کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت (ٹاپی) گیس پائپ لائن منصوبے کو جلد مکمل کرنے پر بات چیت کی گئی ۔ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان باہمی تعاون کے دیرینہ تعلقات کے موجود ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے میں کوشاں ہیں۔ خواجہ آصف کا دورہ ترکمانستان باہمی تعاون کو فروغ دینے میں مددگار اور خطے میں باہمی معاشی تعاون کو مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

خواجہ آصف

مزید : ملتان صفحہ آخر