عید قریب آتے ہی گلی،محلوں میں جانوروں کو گھمانے کا سلسلہ شروع

عید قریب آتے ہی گلی،محلوں میں جانوروں کو گھمانے کا سلسلہ شروع

ملتان(جنرل رپورٹر) عید قرباں نزدیک آتے ہی گلی محلوں میں جانوروں کو گھمانے کا سلسلہ شروع ہوگیا بچے ‘بڑے سب ہی اپنے قربانی کے لئے لائے گئے بکروں‘ مینڈھوں‘ بیل اور گائے کو سجا سنوار کر گھمانے کے لئے نکل پڑتے ہیں اور ان کی خوب خاطر تواضع کی جاتی ہے قربانی کے جانورو ں کی (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

خوبصورتی کے لئے ان کو سجانے کے سامان کی دکانیں بھی آباد ہوگئی ہیں جانوروں کے لئے خوبصورت بیلٹ‘ جھانجھر‘ پھول دار رسیاں اور سینگوں کی مالش کے لئے تیل کی فروخت شروع ہوگئی ہے بچوں کی بڑی تعداد اپنے جانوروں کو زیادہ سے زیادہ خوبصورتی سے سجانے کے لئے زیادہ سے زیادہ سامان خرید رہی ہے ساتھ ہی ان جانوروں پر مہندی کے مختلف ڈیزائن بھی بنائے جارہے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر