قربانی کی کھالوں کے معاملہ پر پنجاب حکومت ،اتحاد تنظیمات المدارس کے مذاکرات کامیاب
ملتان(جنرل رپورٹر)قربانی کی کھالوں کے سلسلے میں پنجاب حکومت اور اتحاد تنظیمات المدارس کے مابین مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ متفقہ طور پر کئے جانے والے فیصلے کے مطابق مدارس متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو حصول اجازت کے لئے درخواست دیں گے، اجازت نہ دینے کی صورت میں متعلقہ ضلع کا ڈی سی وجہ بتائیں گے، متعلقہ مدرسے کو ڈی سی کے پاس نظر ثانی اور بصورت عدم اجازت کمشنر کے پاس (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
اپیل کا حق حاصل ہو گا اور کمشنر عید سے پہلے اپنا فیصلہ دیں گے۔ مدارس کو اپنی درخواست میں اپنے ادارے کی رجسٹریشن کی کاپی یا رجسٹریشن کے لئے دی جانے والی درخواست کا ڈائری نمبر، پانچوں مدارس کے بورڈ میں سے کسی ایک سے الحاق کی فوٹو کاپی لگانا بھی ضروری ہو گا۔ علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ دوسری جانب اتحاد تنظیمات المدارس نے الحاق شدہ مدارس کو تاکید کی ہے کہ وہ طے پا جانے والے طریقہ کار کے مطابق درخواستیں جمع کرائیں۔ واضح رہے کہ مدارس کے پانچوں بورڈز وفاق المدارس العربیہ، تنظیم المدارس اہل سنت، وفاق المدارس الشیعہ، وفاق المدارس السلفیہ اور رابط المدارس الاسلامیہ میں سے کسی سے بھی الحاق نہ رکھنے والے مدارس اور ضلعی انتظامیہ کے پاس عدم رجسٹریشن یا رجسٹریشن کے لئے درخواست نہ دینے والے مدارس کھالیں اکٹھی کرنے کے مجاذ نہیں ہوں گے۔ اسی طرح فلاحی تنظیموں کو بھی کھالیں اکٹھی کرنے کے لئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینا ہو گی۔
مذاکرات کامیاب