پٹواریوں کی مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال ، ریلیاں ، صوبائی حکومت کیخلاف نعرے بازی

پٹواریوں کی مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال ، ریلیاں ، صوبائی حکومت کیخلاف ...

ملتان، مظفر گڑھ ، پیر جہانیاں، چوک سرور شہید، میلسی، بوریوالا، کبیر والا، ڈیرہ غازیخان ، چوبارہ، کروڑ لعل عیسن ، احمد پور شرقیہ، رحیم یار خان، صادق آباد (نمائندہ خصوصی، نمائندگان) انجمن پٹواریان پنجاب کی ہدایت پر ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں پٹواریوں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور مطالبات کے حق میں اور صوبائی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازے کی تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تحصیل ملتان صدر سے ڈویژنل صدر رائے محمد عارف کی قیادت (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

تحصیل آفس باغ لانگے خان سے ڈپٹی کمشنر آفس تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے دوران انجمن پٹواریان کی جانب سے صوبائی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ ریلی میں تحصیل ملتان صدر اور تحصیل ملتان سٹی کے پٹواریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے اختتام پر انجمن پٹواریان ملتان کے عہدے داروں نے اپیکا ڈی سی آفس کے احتجی کیمپ میں شرکت کی اور ڈائریکٹر انٹی کرپشن کیخلاف جاری ہڑتال سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ مظفر گڑھ سے بیورو رپورٹ کے مطابق انجمن پٹورایان کے ضلعی صدر شاہد نواز چانڈیہ کی قیادت میں ضلع بھر کے پٹواریوں کی احتجاجی ریلی ریونیو آفس سے شروع ہو کر کچہری چوک سے ہو تی ہوئے مظفرگڑھ پریس کلب پہنچی ،احتجا جی پٹواریوں نے اپنے مطالبات کے حق میں زبردست نعرے بازی کی ، مطاہرین نے پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے جس میں ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ بعدازاں مظفرگڑھ پریس کلب میں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے ضلعی صدر شاہد نواز چانڈیہ ،جنرل سیکرٹری سید تنویر حیدر شاہ ،پریس سیکرٹری ساجد بخاری ،تحصیل صدر طارق شفیع ،تحصیل جنرل سیکرٹری حافظ منیر احمد نے کہا کہ پنجاب ریو نیو اتھارتی صوبا ئی حکومت کو غلط مشورے دیکر پٹواریوں کے خلاف اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹواریوں کو آ ٹی ٹی کی تربیت ،فیلڈ سٹاف کو کنونیس کی فراہمی ،ریکوری پر دوفیصد انعام کی منظور شدہ سمری کے نو ٹیفیکیشن کے اجرا میں بلا جواز تاخیر کی جا رہی ہے جو کہ نا قا بل برداشت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پٹواریوں نے آبیانہ وزرعی ٹیکس کی وصولی میں تمام اہداف کو پورا کیا ہے اور حکو متی ہدایات کے مطابق امن اور جنگ اور قدرتی آفات میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ خدمات کا طویل عرصہ تک ریکارڈ رکھنے والے اس طبقہ کو مزید پر یشان نہ کیا جا ئے اور فوری طور پر انکے مطالبات کو منظور کیا جا ئے۔ چول سرور شہید سے نامہ نگار کے مطابق چوک سرورشہید( نامہ نگار)تحصیل کوٹ ادو کے تمام پٹواریوں نے قلم چھوڑ ہڑتال کردی ہے۔ اور تحصیل بھر کے پٹواری تحصیل آفس کوٹ ادو کے سامنے جمع ہوگئے اور احتجاجی کیمپ لگا کر بیٹھ گئے۔ انجمن پٹواریان کوٹ ادو کے سرپرست رانا مختیار حسین ، تحصیل صدر محمد عارف سلطان شجرا، جنرل سیکریٹری چوہدری محمد خالد گل،چوہدری شاہد آرائیں، ملک نیاز احمد، عبدالحلیم، سلطان محمود چنٹر، عبدالقدیر،منظور احمد کھیڑا،ریاض بھنگڑ، غلام رسول کلاچی، رفیق کلاچی، اوردیگر نے بتایا کہ ہم حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 2015 میں منظور ہونے والی سمری پر عمل درآمد کرے، پٹواری کو سکیل نمبر10 دیا جائے۔احتجاجی کیمپ میں چوک سرورشہید ، احسان پور، دائرہ دین پناہ، کوٹ ادو، سنانواں، سلطان کالونی کے پٹواری شامل تھے۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق انجمن پٹواریان تحصیل میلسی کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی صدر ملک گلزار احمد فراز، تحصیل صدرمہر محمدنواز، تحصیل جنرل سیکرٹری محمد ظہور داد پوترا، اور مہر نذیر احمد نے بھی کی ریلی کا آغاز تحصیل آفس سے ہوا جو قائد اعظم روڈ ، ریلوے چوک سے ہوتی ہوئی میلسی کچہری پہنچی ریلی میں کسان اتحاد کے ضلعی صدر چوہدری افتخار ایڈووکیٹ ، ضلعی چیئرمین مہر محمداکمل ایڈووکیٹ ، قیصر ممتاز خیرپوری، اور دیگر وکلاء رہنماؤں نے شرکت کرتے ہوئے پٹواریوں سے اظہار یکجہتی کیا اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدرملک گلزار احمد فراز اور تحصیل صدر مہر محمد نواز نے کہا کہ پٹواری 24جون سے مسلسل ہڑتال پر ہیں لیکن حکومت کی جانب سے مسلسل بے حسی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر کسان اتحاد کے ضلعی صدر چوہدری افتخار ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹواریوں کی ہڑتال کی وجہ سے پورا نظام جام ہو چکا ہے لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی جس کی وجہ سے روزمرہ کے کام کیلئے سائلین ذلیل و خوار ہو رہے ہیں اور اس ہڑتال کے باعث سب سے زیادہ کسان متاثر ہو رہے ہیں حکومت فوری طورپر انجمن پٹواریان کے مطالبات تسلیم کرے۔ بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق مطالبات کے حق میں انجمن پٹواریاں مال و اشتمال تحصیل بورے والا کی ہڑتال آج62ویں روز میں داخل ہو گئی جبکہ مطالبات کی منظوری نہ ہونے اور حکومت کی طرف سے ہڑتال کا نوٹس نہ لینے کے خلاف پٹواریوں نے تحصیل صدر حاجی محمد ممتاز بھٹی اور جنرل سیکرٹری فخر الدین کی زیر قیادت پٹوارخانہ سے اے سی آفس تک احتجاجی ریلی نکالی مشتاق احمد عاصی ،حاجی شوکت علی ،محمد انور جٹ ،فقیر اللہ ،غلام رسول ،چوہدری عامر بشیر نائب صدر ،عزیز احمد گجر ،فخر عالم ،اشرف گجر ،محمد صدیق ،اعجاز احمد ،لیاقت ڈوگر ،عتیق الرحمان ،محمد یوسف ،عبدالخالق بھٹہ ،محمد سلیم ،محمد سرفراز ،سعید احمد بھٹی ،محمد جہانگیر ،محمد عرفان جٹ ،اسلم فراز کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔ کبیر والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق انجمن پٹواریان تحصیل کبیروالا کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں انجمن پٹواریان ضلع خانیوال کے صدر چوہدری نور سلطان سہو ،تحصیل کبیروالا کے صدر مہر محمد اسلم سسرانہ ،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد رمضان چدھرڑ،ملک محمد رمضان کھوکھر،ملک محمد صفدر،مہر ارشاد حسین سپرا،شیخ محمد اکمل کی قیادت میں نکالی گئی احتجاجی ریلی نکالی،جو دفتر انجمن پٹواریان تحصیل آفس سے شروع ہوئی ،شرکاء ریلی نے اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا کے آفس کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی ۔ ڈیرہ غازیخان سے بیور رپورٹ کے مطابق انجمن پٹواریاں تحصیل ڈیرہ غازیخان کا اپنے مطالبات کے حق میں تحصیل آفس سے ٹریفک چوک پریس کلب تک احتجاجی ریلی ،29اگست کو ساہیوال میں انجمن پٹواریان کے کنونشن کے بعد پنجاب بھر کے پٹواری لاہور آئینگے اور اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے ۔وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو پنجاب بھر کے پٹواری استعفیٰ جمع کرائینگے آج بھی ڈیرہ غازیخان میں احتجاج کاسلسلہ جاری رہے گا۔ چوبارہ سے نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان کے مطابق پنجاب بھر کیطرح چوبارہ میں بھی انجمن پٹواریان کی ہڑتال ، تحصیل آفس چوبارہ سے THQ ہستپال چوبارہ تک ریلی نکالی گئی حکومت کیخلاف نعرے لگائے گئے۔ اور اپنے جائز مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان ریلی میں انجمن پٹواریان کے عہدیداران ملک اعجاز پٹواری، عارف وولہ، جام حافظ ریاض، محمد علی ، اشفاق احمد، محمد اصغر، قانون گو ھاجی شیخ یونس، مٹھو محمد صدیق و معززین علاقہ نے بھی شرکت کی اور ریونیو فیلڈ سٹاف کی اپ گریڈیشن اور دیگر جائز مطالبات کی حمایت کی۔ کروڑ لعل عیسن سے نمائندہ پاکستان کے مطابق کروڑ میں تحصیل آفس سے بودلہ چوک تک انجمن پٹواریان کی طرف سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں پٹواریوں،گردارو ں،قانونگوں اور زمینداروں نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے کمپیوٹر سسٹم نا منظور کے نعرے لگائے گئے اس موقعہ پر پٹواریوں کا کہنا تھا کہ ہم برداشت نہیں کریں گیکہ ہمیں نئے سسٹم کے تحت سے نکالا جارہاہے جو کہ پٹواریوں کو بے روزگار کرنے اور ہمارے بچوں کا معاشی قتل کے مترادف ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیاجائیگا اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم ملک بھر میں روڑ بلاک کر دیں گے احتجاجی ریلی میں صدر انجمن پٹواریان ملک اعجاز اولکھ نائب صدر ارشاد حسین لاشاری ،امام بخش ،ظفر خان،محمد مختار اور دیگر نے شرکت کی ۔ احمد پور شرقیہ سے نامہ نگار کے مطابق پنجاب بھر کی طرح تحصیل احمدپورشرقیہ میں بھی پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال مسلسل 40ویں روز بھی جاری انجمن پٹواریان احمدپورشرقیہ کا احاطہ عدالت میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی اور پٹواریوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی مذمت اس احتجاجی مظاہرہ کی قیادت تحصیل صدر خلیل احمد خان بلوچ اور ڈویژنل صدر بہاولپور پٹواریان مسرت علی باجوہ نے کی ۔ جس میں تحصیل بھر کے پٹواریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس احتجاجی ریلی کے اختتام پر تحصیل آفس پٹواریان میں احتجاجی اجلاس میں انجمن پٹواریان کے عہدیداران خلیل احمد بلوچ۔ رانا نور احمد۔ اصغر حیدر۔ خواجہ خیرات حسین۔ ریاض حسین بھٹہ۔ اقبال چغتائی۔ چوہدری محمد شاہد اور سرپرست محمد سلیم خان بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ صوبائی حکومت پنجاب ہوش کے ناخن لے اور ہمارے خلاف انتقامی کاروائیاں فوری بند کر کے انکو ترقیاں دی جائیں۔ رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق انجمن پٹواریاں ضلع رحیم یارخان کامطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ‘ مظاہرے میں پٹواریوں کی حمایت میں کسان اتحادایکشن کمیٹی‘ پیپلزپارٹی‘ ایپکا‘درجہ چہارم ملازمین اورپاکستان ڈرائیورزایسوسی ایشن نے بھی شرکت کی‘احتجاجی مظاہرہ کے دوران ریلی تحصیل دفترسے لے کرپریس کلب تک نکالی گئی‘ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انجمن پٹواریان کے رہنماء رئیس اللہ بچایا‘ ضلعی صدرسعیدالرشید‘ چوہدری عتیق الرحمن‘ کسان اتحادکے جام ایم ڈی گانگا‘ کسان ایکشن کمیٹی کے جمیل ناصرچوہدری‘ پیپلزپارٹی کے سٹی جنرل سیکرٹری مرزاامین خان ایڈووکیٹ ‘ایپکا ضلعی صدرچوہدری محمدبوٹاعابدکے نمائندہ احمدسیف ببر‘ وقارنیازی‘ حسن چوہدری‘ درجہ چہارم ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عرفان عباسی‘پاکستان ڈرائیورزایسوسی ایشن کے حسن محمود ودیگرنے کہاکہ اگرمطالبات تسلیم نہ ہوئے تو23اگست کوضلعی اور25اگست کوڈویژنل سطح پراحتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی جس کے بعد صوبائی اسمبلی کے گھیراؤکالائحہ عمل ترتیب دیاجائے گا‘ انہوں نے کہاکہ مطالبات کی منظوری تک کسی صورت ہڑتال ختم نہیں کریں گے ۔ صادق آباد سے نامہ نگار کے مطابق صادق آباد میں انجمن پٹواریاں کے زیر اہتمام حکومت پنجاب کے ظالمانہ اقدام کے خلاف ریلی،ریلی کی قیادت انجمن پٹواریاں پنجاب کے نائب صدر محمد حنیف اور تحصیل صدر محمد رمضان چوہدری نے کہ ریلی میں پٹواریوں کے ساتھ ساتھ درجہ چہارم کے ملازمین بھی شامل تھے ریلی کا اغاز پٹوار خانہ سے ہوا ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی جہاں پر ریلی کی قیادت کرنے والے انجمن پٹواریاں کے رہنماؤں محمد حنیف چوہدری،محمد رمضان چوہدری،چوہدری محمد طارق،سیف علی، سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب نے پٹواریوں کے ساتھ ظلم روا رکھا ہے انھوں نے کہاکہ پٹواریوں کے مسائل حل نہ ہوئے تو احتجاج مزیدجاری رہے گا ۔

پٹواری ہڑتال

مزید : ملتان صفحہ آخر