معروف عالم دین میاں زبیر احمد کی نماز جنازہ ، ہزاروں افراد کی شرکت

معروف عالم دین میاں زبیر احمد کی نماز جنازہ ، ہزاروں افراد کی شرکت

خان پور (نمائندہ پاکستان) درگاہ عالیہ دین پور شریف کے سجادہ نشین میاں (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

مسعود احمد کے بیٹے اور سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی میاں سراج احمد (مرحوم) کے پوتے‘ معروف عالم دین میاں زبیر احمد دین پوری حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔ ان کی نمازہ جنازہ سٹی پارک میں ان کے والد میاں مسعود احمد دین پوری نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں مختلف شہروں اور نواحی قصبوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق تقریباً 20 ہزار کے قریب افراد نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ جماعت اسلامی کے سابقہ ضلعی امیر سید عابد شاہ‘ خواجہ رفیق احمد‘ عبدالوحید غوری‘ عامر اشتیاق چوہدری‘ عبدالمجید سہجوی‘ چوہدری محمود الحسن‘ خالد محمود چوہدری‘ میاں صدیق احمد دین پوری‘ میاں غوث محمد‘ زبیر سبحانی‘ منظور آفتاب کمبوہ‘ چوہدری غلام مرتضیٰ‘ جام عبدالمجید جاوید‘ راجہ اسد نسیم‘ شوکت علی شکوری‘ عبدالعزیز انجم‘ ڈاکٹر حامد اقبال‘ محمد ارشد چوہدری‘ شبیر احمد‘ میاں امتیاز احمد‘ نعمان نواز‘ سردار الیاس خان لولائی‘ میاں سمیع اللہ‘ میاں محمد اسلم‘ ملک عامر‘ محمد اکبر بڈانی‘ محمد اکرم چوہدری‘ رئیس کلیم چاچڑ‘ محمد اشرف جٹ‘ صادق جاوید‘ خواجہ مسعود احمد‘ چوہدری زاہد حسین‘ محمد احمد سبحانی‘ حاجی مظہر قدیر‘ چوہدری ابرار حسین‘ مقصود احمد‘ میاں ارشد‘ خواجہ عاطف بشیر‘ ڈاکٹر فیصل جمیل‘ اعجاز اسلم چوہدری‘ خواجہ سلیم یحییٰ ایڈووکیٹ‘ راجہ محمد سلیم‘ غلام یٰسین عباسی ایڈووکیٹ‘ راؤ ظفر اقبال‘ چوہدری امجد سلیم‘ شیخ محمد طارق‘ میاں شاہد انجم‘ میاں طارق جاوید‘ میاں شہزاد انور‘ ندیم اقبال رحمانی‘ شیخ حمید الدین حاکم‘ محمد یٰسین مغل‘ مولانا عبدالکریم محمد سلیمان دھریجہ ودیگر نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر