شاہ جمال ‘ یرقان کا مریض بروقت ایمبولینس نہ ملنے پر دم توڑ گیا ‘ شہریوں کا شدید احتجاج
شاہ جمال(نمائندہ پاکستان)یرقان کا مریض بروقت ایمبولینس نہ ملنے اور نشتر نہ پہنچ سکنے پر ایڑیاں رگڑ رگڑ کر جاں بحق شہریوں کا شدید احتجاج ایمبولینس چوک (ملانوالا) کا رہائشی احمد (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
بخش لاشاری جو کہ یرقان کا مریض تھا اچانک طبیعت خراب ہو نے پر اسے ایمر جنسی رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جمال لایا گیا تشویش ناک حالت کے باعث اسے نشتر ریفر کر کے ایمبولینس بلائی گئی جو ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے پہنچی اس دوران وہ ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر گیا اس سے قبل حادثہ کے شدیدزخمی عاشق حسین اور محمد جنید جو ایمبولینس کی عدم دستیابی اور بر وقت نشتر نہ پہنچ سکنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے تھے شہریوں محمد یٰسین کویتی،محمد یٰسین شہباز،حاجی مظہر اقبال جوئیہ،مرید حسین عاطف،طارق شہزاد کوریجہ،ڈاکٹر نادر خان چانڈیہ و دیگر ے شدید احتجاج کرتے ہو ئے ایمبولینس چوبیس گھنٹے ہسپتال میں مہیا رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یرقان مریض