دولت گیٹ کے علاقہ میں 12سالہ بچی کی جلائی گئی لاش برآمد، مقتولہ گونگی بہری،7روز سے لاپتہ تھی، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

دولت گیٹ کے علاقہ میں 12سالہ بچی کی جلائی گئی لاش برآمد، مقتولہ گونگی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(کرائم رپورٹر) دولت گیٹ کے علاقہ میں 12سالہ بچی کی جلائی گئی نعش برآمد ہوئی ہے، مقتولہ گونگی بہری تھی اور دوروز سے لاپتہ تھی پولیس نے قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کردی(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
ہے،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز دن کے وقت علی چوک سڑک کنارے کچرا سے لڑکی کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی، مرنیوالی کی شناخت عام خاص باغ کے رہائشی اسلم کی بارہ سالہ بیٹی لائبہ کے طور پر ہوئی ہے، اس موقع پر سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کر کے پولیس ٹیم نے ثبوت جمع کئے لائبہ کے والد اسلم کے مطابق اسکی بیٹی دو روزقبل گھر سے گئی تھی جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھی اسکی گمشدگی کی رپورٹ بھی متعلقہ تھانہ میں درج کرائی گئی تھی، پولیس نے ایمبولینس کے ذریعے بچی کی نعش کو نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بچی کو نامعلوم افراد نے انتہائی تشدد کے بعد جلا کر ناقابل شناخت بنانے کی کوشش کی ہے اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔