بہاولپور، ڈی جی خان، رحیم یار خان میں پی ای سی ریجنل دفاتر کا قیام

بہاولپور، ڈی جی خان، رحیم یار خان میں پی ای سی ریجنل دفاتر کا قیام

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان انجینئرنگ کونسل ( پی ای سی) کے چیئرمین انجینئر جاوہد سلیم قریشی نے کہا ہے کہ بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان میں جلد ہی پی ای سی کے ریجنل قائم کئے جائیں گے۔ جنوبی پنجاب میں ملتان سمیت چار دفاتر کے قیام سے انجینئرز کو تمام سہولیات مقامی سطح پر فراہم کریں گے۔ پی ای سی نے تمام وعدوں کی تکمیل کردی ہے۔ انجینئرز کا سروس سٹرکچر جلد ہی منظور کروائیں(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

گے۔ فریش گریجوایٹس کو ایک سال تک 20 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دے رہے ہیں۔ وہ ملتان میں منعقد تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ پی ای سی چیئرمین نے کہا کہ 15 سے 20 ہزار انجینئرز کو فزیکل جاب فراہم کی گئی ہے۔ لاہور کراچی اور آزاد جموں کشمیر میں پی ای سی کے نئے دفاتر قائم کردئیے گئے ہیں جہاں انجینئرز اور کنٹریکٹرز کو ایک ہی چھت تلے سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ آن لائن رجسٹریشن سمیت تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پی ای سی اکاونٹس 90 کروڑ سے بڑھ کر 350 کروڑ روپے ہو گئے ہیں۔ پی ای سی مستقبل میں ڈویژنل سطح پر سہولیات سنٹرز قائم کرے گی۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل سیٹوں میں بغیر پیشگی منظوری اور اجازت کے اضافے پر 5 لاکھ روپے فی سیٹ جرمانہ عائد کرئے گی اور ایکریڈیشن منسوخ کردے گی۔ انجینئرنگ کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلہ کیلئے ایف ایس سی میں کم ازکم 60 فیصد نمبر ہونا لازمی قراردیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پلاننگ کمیشن ڈاکٹر امیر ضمیر، چیف انجینئر ڈویلپمنٹ میپکو شاہد حمید چوہان سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

پی ای سی

مزید : ملتان صفحہ آخر