60ہزار پاکستانی شہریوں کو ملازمتیں دی جارہی ہیں: چین

60ہزار پاکستانی شہریوں کو ملازمتیں دی جارہی ہیں: چین

لاہور( این این آئی )چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چین نے پاکستانی شہریوں کو ملازمتوں کی پیشکش بھی کی ہے ،سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت سے دونوں ملکوں کے لئے مفیدنتائج برآمدہورہے ہیں۔ چین کی خبروں کی ایک ویب سائٹ پر شائع کردہ تجزیے کے مطابق(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان میں18ارب ڈالرمالیت کے 19منصوبوں پرکا م جاری ہے جن میں11منصوبے توانائی کے شعبہ سے متعلق ہیں۔تجزیے میں کہاگیاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چین نے پاکستانی شہریوں کوملازمتوں کی پیشکش بھی کی ہے اور60ہزارمقامی افرادکوملازمتیں دی جارہی ہیں۔

چین ؍ملازمتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر