پنجگور میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے ایک مزدور کا تعلق صادق آباد کے علاقے بستی رشید آباد سے تھا، علاقہ میں سوگ
صادق آباد( نامہ نگار) ضلع پنچگور میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے تین مزدوروں میں سے ایک(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )
کا تعلق صادق آباد کے علاقے بستی رشید آباد سے تھا محمد سلیم کچھ عرصہ قبل ہی محنت مزدوری کیلئے بلوچستان گیا تھا محمدسلیم کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت کے واقعے پر بستی رشید آباد میں سوگ کا سماں تھا متوفی رشید آباد سے کونسلر کے سابق امیدوار حاجی بابر کا بھائی تھا بستی رشید آباد سمیت صادق آباد کی سماجی شخصیات چوہدری شفقت حسین،،میاں صابر حسین،چوہدری عبدالخالق ،حاجی خالد محمود سعیدی،شکیل احمد جتالہ،افضل صدیقی ،چوہدری عامر جٹ،سمیت دیگر نے محمد سلیم کی شہادت کے واقعہ پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مزدوروں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔