ڈاکٹرطاہر القادری بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے

ڈاکٹرطاہر القادری بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے

لندن/لاہور(اے این این ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری لندن پہنچ گئے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نجی پرواز کے آر 621سے براستہ دوحہ لندن پہنچے جہاں وہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ لندن روانگی سے قبل لاہور ایئر پورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہاکہ میں کہیں چھوڑ کر نہیں جارہا جلدواپس آؤں گا ۔انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا حساب دینا ہوگا۔ سپریم کورٹ نے شریف خاندان کو تیسری بار بیگناہی ثابت کرنے کا موقع دیا ہے۔ انھیں نیب میں پیش ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کو سپریم کورٹ نے تیسری بار بے گناہی ثابت کرنے کا موقع دیا ہے۔ شریف برادران ثبوت نہ ہونے پر نیب سے بھاگ رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ مسلم لیگ ن آئین میں ترمیم نہیں کر سکے گی۔ انہوں نے ایک بار بھر جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر دیا۔عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق طاہر القادری مختصر دورے پر گئے ہیں وہ31اگست کو واپس آ جائیں گے اور عید لاہور میں منائیں گے۔

ڈاکٹرطاہر القادری

مزید : کراچی صفحہ اول