سیاست سے نابلد بلاول پہلے اپنے والد سے کرپشن کا حساب مانگے :عمران خان

سیاست سے نابلد بلاول پہلے اپنے والد سے کرپشن کا حساب مانگے :عمران خان

مانانوالہ(آن لائن)بلاول سیاست سے نابلد اور ابھی بچہ ہے پہلے اپنے باپ سے کرپشن کا حسا ب مانگے کہ سر ے محل اور بیرون ملک بینکوں میں رکھاگیا پیسا کیسے کمایا ۔نواز شریف کو آرٹیکل 62-63ختم نہیں کرنے دیں گے پاک فوج اور سپریم کورٹ کے دفاع کیلئے ہم کھڑے ہوں گے ،آئینی اداروں کی ساخت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، نواز شریف 30برسوں سے اداروں پر قابض ہو کر بیٹھے تھے ،شریف خاندان کا انجام بہت قریب ہے۔ ان خیالات کا اظہار چےئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شا ہد منظو ر گل ٹکٹ ہولڈر NA-136سید علی عباس گل آغا ٹکٹ ہولڈر PP-164اور ضلعی رہنماء رانا طارق رفیق سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر شریف خاندان کے گلے کا پھندا بن چکی ہے اور بے گناہ شہداکا خون شریفوں کو لے ڈوبے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں زرعی اورصنعتی پالیسیاں دوبارہ بنائیں گے، غربت کا خاتمہ اورمیرٹ کا نفاذکریں گے۔عمران خان نے کہا کہ میں اکیلا نیا پاکستان نہیں بنا سکتا ۔یہ ہم سب مل کر بنائیں گئے۔عمران خان نے مزید کہا کہ اس دفعہ ٹکٹیں میرٹ پر دیں جائیں گی جس کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ۔اس موقع پر شاہد منطور گل نے عمران خان کو NA-136کے بارے بریف کیا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول