سپریم کورٹ شریف خاندان کی گرفتاری کیلئے پاک فو ج کو حکم دے سکتی ہے :خورشید شاہ

سپریم کورٹ شریف خاندان کی گرفتاری کیلئے پاک فو ج کو حکم دے سکتی ہے :خورشید شاہ

اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے نواز شریف کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اداروں سے ٹکرانا چھوڑ دیں ورنہ عدالت عظمیٰ انہیں خاندان سمیت گرفتار کرنے کیلئے پاک فوج کو حکم دے سکتی ہے ، جو جمہوریت کیلئے تباہ کن ہوگا جبکہ چوہدری نثار اپے منہ میاں مٹھو ہیں پنجاب ہاؤس سے نکل کر بات کریں تو ہی اہمیت دینگے ۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار صحافیوں سے گفتگو میں کیا سید خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کرسی کیلئے اداروں سے تصادم کی راہ پر گامزن ہیں جو جان لیوا کھیل کی طرح خطرناک ہیں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نیب کی جانب سے بار بار طلبی کے باوجود بھی وہ انکے صاحبزادے پیش نہ ہوئے تو یہ لمحہ فکریہ ہے اور اگر اسی طرح ہٹ دھرمی کرتے ہیں تو عدالت عظمیٰ کے پاس آرٹیکل 190 کے نفاذ کا اختیار موجود ہے ۔اور وہ بووقت ضرورت فوج کو نواز شریف سمیت خاندان کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے جو ان کیساتھ ساتھ جمہوریت کیلئے بھی تباہ کن ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومت ذمہ داری کا احساس کرے ماڈل ٹاؤن اور نیوز لیکس رپورٹ منظر عام پر لا کر سیاسی حالات کو شہید ہونے سے بچائے جبکہ چوہدری نثار کی باتوں کو اہمیت نہیں دے سکتے وہ پنجاب ہاؤس سے باہر نکل کر پریس کانفرنس کرینگے تو تب ہی ان کی باتوں کو اہمیت دی جاسکتی ہے فی الحال تو وہ اپنے منہ میاں مٹھو ہیں ۔

خورشید شاہ

مزید : کراچی صفحہ اول