مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا

اسلام آباد( آن لائن) مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقا عباسی اجلاس کی صدار ت کریں گے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ ، کونسل کے ارکان، وزراء اور دیگر حکام شریک ہو ں گے،اجلاس میں مردم شماری کی رپورٹ پر غور کیا جائے گاقومی واٹر پالیسی کی منظور ی کا امکان ہے ۔ اجلاس میں ایل این جی اور توانائی سے متعلق جاری دیگر منصوبوں کا جائزہ متوقع ہے ۔ دیامر بھاشا ڈیم سے متعلق رپورٹ منظوری کیلئے پیش کئے جانے کا امکان ہے کیرتھر ، پٹ فیڈرز کو پانی کی کمی پوری کرنے کی حکمت عملی کی منظوری بھی متوقع ہے اجلاس میں گیس دریافت کے علاقے کی پانچ کلو میٹر حدود میں آبادی کو گیس فراہمی کی پالیسی بھی پیش کی جائے گی ۔

مشترکہ مفادات کونسل

مزید : کراچی صفحہ اول