شہباز شریف کا ہرجانے کاکیس ،جواب جمع نہ کرانے پر عمران خان کو دوبارہ نوٹس

شہباز شریف کا ہرجانے کاکیس ،جواب جمع نہ کرانے پر عمران خان کو دوبارہ نوٹس

لاہور ( این این آئی)وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی طرف سے پاناما سکینڈل میں اربوں روپے کی پیشکش کا الزام عائد کرنے پر پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے خلاف لاہور کی سیشن کورٹ میں 10ارب روپے ہرجانے کی درخواست پر سماعت کی گئی۔جس کے دوران تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے عدالت میں کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا۔ عدالت نے عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 9ستمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج اظفر سلطان ابرار سید کی عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف ہرجانے کی درخواست پر سماعت جاری رکھی۔ عدالت سے شہبازشریف کی کردار کشی کرنے پر عمران خان کے خلاف 10ارب روپے ہرجانے کی ڈگری کی استدعا کی گئی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ عمران خان نے پاناما پیپرز کے معاملے پر محمدشہبازشریف کی جانب سے 10ارب روپے کی پیشکش کاالزام عائد کیا تھا۔درخواست کے مطابق عمران خان نے شہبازشریف پر الزام عائد کر کے قوم کو گمراہ کرنے کی دانستہ کوشش کی اور سیاسی مفادات کے حصول کے لئے شہبازشریف کی کردار کشی کا ارتکاب کیا۔

ہرجانہ کیس

مزید : کراچی صفحہ اول