اعجاز الحق ایم کیو ایم کی اے پی سی میں شرکت کرینگے

اعجاز الحق ایم کیو ایم کی اے پی سی میں شرکت کرینگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی سید امین الحق نے پیرکو پاکستان مسلم لیگ(ضیاء) کے سربراہ اعجاز الحق اعجاز الحق سے بذریعہ ٹیلیفونک رابطہ کیا اورایم کیو ایم پاکستان کے تحت منعقدہ کثیر الجماعتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت۔اعجاز الحق نے ایم کیو ایم پاکستان کی دعوت قبول کرتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی سید امین الحق نے پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ بشارت مرزا سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اورانہیں کثیر الجماعتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔بشارت مرزا نے ایم کیو ایم پاکستان کی دعوت قبول کرتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی

مزید : کراچی صفحہ اول