ن لیگ نے الیکشن کمیشن کو پارٹی قائم مقام صدرکے انتخاب بارے آگا ہ کر دیا

ن لیگ نے الیکشن کمیشن کو پارٹی قائم مقام صدرکے انتخاب بارے آگا ہ کر دیا

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد پارٹی کے قائمقام صدر کے انتخاب سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قائم مقام پارٹی صدر کے انتخاب سے متعلق اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا ہے،الیکشن کمیشن کے ذرائع نے جواب موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے ٗجواب میں الیکشن کمیشن کو سردار یعقوب ناصر کے قائم قام پارٹی صدر منتخب ہونے سے آگاہ کیا گیا ۔واضح رہے کہ 17 اگست کو الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی صدارت کا عہدہ خالی قرار دیتے ہوئے نواز شریف کا نام پارٹی صدارت کے خانے سے نکال دیا تھا۔

قائم مقام صدر؍ن لیگ

مزید : کراچی صفحہ اول