خیبر پختونخوا :ڈینگی کی روک تھام میں ناکامی پر وزیر اور سیکرٹری صحت کی تنخواہیں قرق کرنے کیلئے درخواست دائر

خیبر پختونخوا :ڈینگی کی روک تھام میں ناکامی پر وزیر اور سیکرٹری صحت کی ...

پشاور(نیوزرپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاورمیں ڈینگی کی روک تھام میں ناکامی پرصوبائی وزیرصحت اورسیکرٹری صحت کو کام سے روکنے اوران کی تنخواہیں قرق کرنے کے لئے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے سیف اللہ محب ایڈوکیٹ کی جانب سے دائرضمنی درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ صوبائی وزیرصحت اورسیکرٹری ہیلتھ پشاورمیں ڈینگی کاتدارک کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں اوراسی بناء ڈینگی سے متاثرہ افراد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اوراسی اضافے کے سبب پنجاب کے وزیرصحت اورعملے سمیت پشاورپہنچ چکے ہیں اورڈینگی کی روک تھام کے لئے اقدامات کررہے ہیں اورپنجاب کی ٹیم نے تہکال اوردیگرمختلف مقامات پرہیلتھ کیمپ بھی لگایااوراب تک سینکڑوں افراد کاان کیمپوں میں چیک اپ کیاجاچکاہے جن میں کئی افراد کی رپورٹس مثبت ثابت ہوئی ہے درخواست میں یہ بھی کہاگیاہے کہ شعبہ صحت صوبائی حکومت کاسبجیکٹ ہے لیکن سیکرٹری صحت اورصوبائی وزیرصحت پشاورسے ڈینگی کے خاتمے میں ناکام ہوچکے ہیں اوراسی بناء پنجاب کی صحت ٹیم نے پشاورمیں کیمپ لگایاہے جس سے ثابت ہوتاہے کہ خیبرپختونخواحکومت ڈینگی کے خاتمے میں ناکام ہوچکی ہے لہذا سیکرٹری صحت اوروزیرصحت کو کام سے روکاجائے اوران کی تنخواہ قرق کی جائے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول