ناظمین اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کا کاشتکاروں سے تمباکو نہ خریدنے کیخلاف مظاہرہ

ناظمین اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کا کاشتکاروں سے تمباکو نہ خریدنے کیخلاف ...

چھوٹا لاہور (تحصیل رپورٹر)کاشتکاروں سے تمباکو پرچیز نہ کرنے کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں اورناظمین اتحاد تحصیل لاہورکا احتجاجی مظاہرہ، تحصیل ہیڈکوارٹرلاہور کے مقام پر مین جہانگیرہ صوابی روڈ ہرقسم ٹریفک کیلئے2 گھنٹے بلاک، ڈی سی ،ڈی پی اوصوابی، اے سی اورایڈیشنل اے سی لاہور کی24 گھنٹے مہلت مانگنے پر مظاہرین منتشر،مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں مظاہرین کی انبار انٹرچینج پر موٹروے بلاک کرکے اگلا مظاہرہ کرنے کی دھمکی۔تفصیلات کے مطابق تمباکو کاشتکاران سے مزید تمباکو کی خرید اری نہ ہونے پر ٹوبیکو کمپنیوں اورپاکستان ٹوبیکو بورڈ کے خلاف پیرکے روز تحصیل ہیڈکوارٹرلاہور میں پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے سامنے مین جہانگیرہ صوابی روڈ بلاک کرکے تمباکو کاشتکاران نے مختلف سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں اورمنتخب بلدیاتی نمائندوں کی قیادت میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرہ کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی اورپاکستان مسلم لیگ(ن) کے مقامی رہنماؤں اورناظمین اتحادتحصیل لاہور نے کی جنکا کہناتھا کہ ٹوبیکوکمپنیوں اورپاکستان ٹوبیکو بورڈ نے تمباکو کے غریب کاشتکاروں کاجواستحصال شروع کیا ہے اسکی مثال ملک کی تاریخ میں نہیں ملتی پہلے کمپنیاں کاشتکاروں کی منت سماجت کرکے انہیں تمباکوکی کاشت پر آمادہ کرتی رہی اورجب ان بیچاروں نے لاکھوں روپے فی کاشتکار مقروض ہوکر آٹھ ماہ بعدتمباکو تیار کرلی توکمپنیاں چند ہفتے تک تمباکو خریدتی رہی جبکہ بعدمیں تاحال تمباکو کے ایک پتے تک کی خرید سے مکمل طورپر انکاری ہیں یاد رہے کہ فی الوقت مختلف ٹوبیکوکمپنیوں سے رجسٹرڈتمباکو کاشکاران کے پاس مجموعی طور پر کڑوں روپے کی تمباکو کی تیار سٹاک پڑی ہے اورکوئی بھی کمپنی پرچیز کیلئے تیار نہیں جسکے نتیجہ میں ضلع بھرمیں ہزاروں کی تعداد میں تمباکوکاشتکاران فی کس لاکھوں روپے مالی نقصانات برداشت کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے مظاہرین نے اس عزم کا بھی اعادہ کیاکہ کچھ بھی ہوجائے تاہم غریب کاشتکاروں کا معاشی قتل ہرگزنہیں ہونے دینگے اوراگرہمارے جائزمطالبات تسلیم کرکے باقی ماندہ تمباکو کی فوری پرچیز شروع نہ کی گئی تو اگلامظاہرہ موٹروے بلاک کرکے کیا جائیگا جسکی ذمہ داری پاکستان ٹوبیکوبورڈ اورٹوبیکو کمپنیوں پر عائد ہوگی تمباکوکاشتکاران کے مظاہرہ اورروڈبندش کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنرصوابی معتصم باللہ، ڈی پی او صوابی صھیب اشرف، اے سی لاہور گوہرعلی، ایڈیشنل اے سی شیررحمن جبکہ ڈی ایس پی لاہور افتخار خان بھی بھاری پولیس نفری کے ہمراہ فوراً موقع پر پہنچے جنہوں نے مظاہرین کی قیادت سے طویل مذاکرات کرکے انہیں یقین دلایا کہ ہم پاکستان ٹوبیکو بورڈکے ذمہ داروں سے بات کرکے24 گھنٹے کے اندراندرآپکے مطالبات تسلیم کراوئیں گے جس پر مظاہرین پرامن طورپرمنتشر ہوگئے ۔

 

مزید : کراچی صفحہ اول