چیئر مین پشاور بورڈکی جامعہ عثمانیہ پشاور آمد، غلطی پر معذرت کی

چیئر مین پشاور بورڈکی جامعہ عثمانیہ پشاور آمد، غلطی پر معذرت کی

پشاور( کرائمز رپورٹر)چیئر مین پشاور بورڈکی جامعہ عثمانیہ پشاور آمد، غلطی پر معذرت کی۔غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف فوری اورمؤثر کارروائی کی جائے۔ ( مولانا حسین احمد پرنسپل عثمانیہ چلڈرن اکیڈمی)جامعہ عثمانیہ پشاور کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان کے مطابق مورخہ 20اگست بروز اتوار بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے چیئر مین ڈاکٹر فضل الرحمن ، کنٹرولر امتحانات حمید اللہ جان مروت اور سیکرٹری پشاور بورڈ بختیار خٹک نے جامعہ عثمانیہ پشاور آکر عثمانیہ چلڈرن اکیڈمی کے پرنسپل حضرت مولانا حسین احمد صاحب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ انہوں نے انٹرمیڈیٹ کے حالیہ نتائج میں عثمانیہ چلڈرن اکیڈمی کے طالب علم رفیع اللہ خان کے تیسری پوزیشن کا اعلان نہ کرنے پر افسوس کااظہار کیااور اس پر معذرت کی، اسے بورڈ کی غلطی تسلیم کیا انہوں نے اس بڑی اور کھلی غلطی کی وجوہات معلوم کرنے اور غلطی کے مرتکب اہلکار وں کے خلاف کارروائی کرنے کا وعدہ کیا۔ چیئر مین بورڈ نے بہت جلد پشاوبورڈ میں ر فیع اللہ خان کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب منعقد کرنے اور انہیں تیسری پوزیشن پر اعزازی شیلڈ ، تعریفی سرٹیفیکٹ اور نقدانعام دینے کا بھی اعلان کیا۔عثمانیہ چلڈرن اکیڈمی کے پرنسپل حضرت مولانا حسین احمد صاحب نے چیئر مین بورڈ اور ان کے ساتھ آنے والے کنٹرولر اور سیکرٹری بورڈ کی معذرت اورجرگہ قبول کرتے ہوئے ذمہ دار افراد کے خلاف جلد کارروائی کا مطالبہ کیا اور اس طرح یہ قضیہ ختم ہوگیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر