ڈیرہ ،موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ،ایک جاں بحق ،1 زخمی

ڈیرہ ،موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ،ایک جاں بحق ،1 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)تھانہ کینٹ کی حدود میں بند دریائے سندھ پر محمدی مسجد کے قریب موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں بند دریائے سندھ پر محمد ی مسجد کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے فرحان اعوان ولد محمد طارق سکنہ کچی پائند خان اور عالمزیب پراچہ ولد اورنگزیب سکنہ کچی پائند خان پر فائرنگ کردی فائرنگ سے عالمزیب پراچہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ فرحان اعوان زخمی ہوگیا جنکو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر