ھنگو ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور پرانی بلڈنگ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

ھنگو ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور پرانی بلڈنگ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

ھنگو(بیورورپورٹ )ھنگو ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور پرانی بلڈنگ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ ھنگو کے عوام کی خواہشات کا احترام ہے، کمشنر کوہاٹ،ڈپٹی کمشنر ھنگو اور سکریٹری ہیلتھ نے ہسپتال کے متعلق ہمارے مطالبات منظور کروا کر عوام کے دل جیت لیے ہیں ،ھنگو ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور موجودہ بلڈنگ میں اسے برقار رکھنے پر کمشنر مسرت حسین اور دیگر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور ممتاز سماجی شخصیت حسین علی شاہ الحسینی نے ھنگو میں صحافیوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک عرصے سے ھنگو ہسپتال کو ٹل روڈ پر شہر سے دور شفٹ کرنے کی کوششیں ہو رہی تھیں جو کہ ھنگو کے عوام کی خواہشتات کے بر عکس تھا اور ایسی صورت میں عوام کو علاج معالجے میں کئی طرح کی مشکلات اور عدم تحفظ کے خدشات کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا جس پر عوامی مطالبے پر عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین نے مشران کے ہمراہ کمشنر کوہاٹ مسرت حسین اور ڈپٹی کمشنر احسان اللہ سمیت سکریٹری ہیلتھ سے رجوع کیا اور عوامی مقدمہ دلائل کے ساتھ ان کے سامنے رکھا جس پر انہوں نے نہ صرف ہسپتال کو مجودہ بلڈنگ میں بحال اور برقرار رکھنے کا حکم دیا بلکہ اس کے سٹیٹس میں بھی اضافہ یعنی اپ گریڈیشن کے احکامات صادر کرائے۔حسین علی شاہ الحسینی نے کہا کہ ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور اس کی موجودہ بلڈنگ میں برقرار رکھنے کے احکامات پر ہم اہلیان ھنگو کی طرف سے کمشنر کوہاٹ مسرت حسین،ڈپٹی کمشنر ھنگو احسان اللہ اور سکریٹری ہیلتھ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ہر معاملے میں ھنگو کے عوام کی خواہشات اور ان کے مفادات کا تحفظ کرتے رہیں گئے

 

مزید : پشاورصفحہ آخر