ٹانک ،پانی کی قلت کے حوالے سے وفد کی ڈی سی سے ملاقات

ٹانک ،پانی کی قلت کے حوالے سے وفد کی ڈی سی سے ملاقات

ٹانک(نمائندہ خصوصی)حلقہ جٹاتر میں پینے کے پانی کی قلت پر جٹاتر کے مشران کے نمائندہ وفد کی ڈپٹی کمشنر ٹانک کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات جٹاتر کے مسائل سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر برکت اللہ مروت کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی۔ حلقہ جٹاتر کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت کی وجہ سے جٹاتر کے مشران کے ایک نمائندہ وفد جس کی قیادت ملک امیر محمد کوٹ اللہ داد اور پاکستان پیپلز پارٹی ٹانک کے ضلعی صدر سردار ہدایت اللہ گنڈاپور کر رہے تھے انہوں نے ڈپٹی کمشنر برکت اللہ مروت سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان کو جٹاتر کے علاقوں میں پانی سمیت شہریوں کو دیگر درپیش مسائل کے بارے اگاہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر برکت اللہ مروت نے وفد کے تمام مسائل غور سے سنے اور انہیں فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر وفد نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر