مردان ،محکمہ تعلیم کے 449اساتذہ کو اگلے گریڈوں میں ترقی دے دی گئی

مردان ،محکمہ تعلیم کے 449اساتذہ کو اگلے گریڈوں میں ترقی دے دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان ( بیورورپورٹ) محکمہ تعلیم کے 449اساتذہ کو اگلے گریڈوں میں ترقی دے دی گئی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اعجاز خان مروت کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 230پی ایس ٹی ٹیچر کو سی ٹی پوسٹوں پر ترقی دے دی گئی 97پی ایس ٹی ،سی ٹی ،ڈی ایم ،پی ای ٹی کو ایس ایس ٹی پر جبکہ سی ٹی کیڈر کے92اساتذہ کرام کوایس سی ٹی کے پوسٹوں پر تعیناتی کے احکامات جا ری کردیئے گئے اس طرح 5پی ای ٹی کو ایس پی ای ٹی ،7قاری ٹیچرز کو سینئر قاری پوسٹوں پر 8ٹی ٹی کو ایس ٹی ٹی ،4ڈی ایمز کو سینئر ڈرائنگ ماسٹرز جبکہ 6اے ٹی ٹیچر کو ایس اے ٹی کے پوسٹوں پر ترقی دے دی گئی ہے ۔پریس ریلز کے مطابق تمام اساتذہ کو نئے پوسٹوں پر جلد چارج لینے کی ہدایات جار ی کی گئی ہیں ۔