تیل ،سی این جی اور ایل پی جی بارے شکایات درج کی جاسکتی ہیں ،اوگرا

تیل ،سی این جی اور ایل پی جی بارے شکایات درج کی جاسکتی ہیں ،اوگرا

پشاور( سٹاف رپورٹر)آئل اینڈریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے خیبرپختونخواکے صارفین پرزوردیاہے کہ تیل،سی این جی،قدرتی گیس اورایل پی جی کے متعلق کسی بھی بے قاعدگی کیخلاف اوگراکے علاقائی دفترپشاورمیں شکایات درج کئے جائیں۔ترجمان اوگرانے کہاکہ پشاورمیں علاقائی دفترکے قیام سے لیکرتاحال اوگراکے علاقائی دفترنے تیل،سی این جی،قدرتی گیس اور ایل پی جی کے متعلق مسائل کے حل میں کلیدی کرداراداکیاہے جن میں زیادہ مسائل گھریلوصارفین کے اضافی بلنگ،گیس کنکشن میں تاخیراوربلوں میں تصحیح کے متعلق تھے۔ترجمان نے کہاکہ کل127شکایات موصول ہوئیں جن میں77شکایات کاازالہ کیاگیاہے جبکہ50شکایات ازالے کے مراحل میں ہیں اورصارفین کو3کروڑ62لاکھ7ہزارکی ریلیف فراہم کردی گی ہے۔انہوں نے کہاکہ اوگرانے کمپلینٹ ریزولوشن پروسیجر ریگولیشن2013 بھی ترتیب دیاہے تاہم تیل،سی این جی،ایل پی جی اور قدرتی گیس کے متعلق کوئی بھی شکایت مجاذاتھارٹی کے روبرو پیش کیاجاسکتاہے،شکایات کے اندراج کاطریقہ کاربمعہ انگریزی اوراردوشکایت فارم اوگراکے ویب سائٹ (www.ogra.org.pk) پرموجودہے تاہم اسکے علاوہ صارفین اوگراکے علاقائی دفترکے پتہ(جائنٹ ایگزیکٹیوڈائریکٹر اوگرا، سرحدچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری بلڈنگ،دوسری منزل،جی ٹی روڈپشاور)پربھی ارسال کرسکتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر