پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی موسم گرما کی رخصت پر چلے گئے

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی موسم گرما کی رخصت پر چلے گئے

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس یحیی آفریدی موسم گرما کی رخصت پرچلے گئے ہیں جبکہ عدالت عالیہ کے سینئرترین جج جسٹس وقاراحمدسیٹھ نے قائمقام چیف جسٹس کی حیثیت سے منصب سنبھال لیاہے چیف جسٹس یحیی آفریدی کے تین ستمبر تک موسم گرماکی رخصت پرجانے کے بعد گذشتہ روز پشاورہائی کورٹ کے جسٹس وقاراحمدسیٹھ نے قائمقام چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لیااس موقع پر پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصررشید نے ان سے حلف لیاحلف برداری کی سادہ مگرپروقارتقریب میں پشاورہائی کورٹ کے جج صاحبان ٗ ضلعی عدلیہ کے ججوں ٗ ایڈوکیٹ جنرل و ڈپٹی اٹارنی جنرل آفس کے لاء افسروں ٗ پشاورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن و پشاوربارایسوسی ایشن کے عہدیداروں ٗ سینئروکلاء نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر