مٹہ ،مختلف واقعات میں خاتون سمیت2 افراد قتل

مٹہ ،مختلف واقعات میں خاتون سمیت2 افراد قتل

مٹہ ( نما ئندہ پاکستان) مٹہ میں تین مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت دو افراد قتل فائرنگ کی زد میں آکر دو گائے ہلاک دو زخمی پولیس نے رپورٹ درج کی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات نامعلوم ملزمان نے مسمی سید غیاث الدین ولد محمد راشاد سکنہ بیدرہ کو گھر سے نکال کر باہر فائرنگ کرکے قتل کی اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوچکے ہے ادھر پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتش شروع کی ہے یاد رہے کہ مقتول مٹہ بازار کے تاحیات چیف ارگنائزر قاسم کاکا کا بھانجا تھا دوسرے واقعہ میں پولیس رپورٹ کے مطابق مٹہ اشاڑے میں مسمی تندرے نے گھر میں اپنے بیوی پر کلہاڑی سے وار کرکے قتل کی اور خود موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تیسرا واقعہ مٹہ کی علاقہ شگئی اویشاہ میں اس وقت ہوا جب ایک فریق مسمیان عبدالقہار محمد یونس اور سید جلال نے مسمیان ملنگ جان رحیم گل ولد خان گل پر زمین کی تنازعے پر فائرنگ کی جس کی نتیجے میں انسانی جانوں کی نقصان کی بجائے موقع پر موجود گائے گولیوں کی زد میں اگئی جس سے دو گائے موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ مذید دو گائے زخمی ہوئی پولیس نے تمام واقعات میں رپورٹ درج کی ہے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوچکے ہیں

 

مزید : پشاورصفحہ آخر