لیبر کالونیوں میں مقیم مزدوروں کو مکانات مالکانہ حقوق پر دینے کے احکامات معطل

لیبر کالونیوں میں مقیم مزدوروں کو مکانات مالکانہ حقوق پر دینے کے احکامات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(نیوزرپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس مشیرعالم اور جسٹس فائزعیسی پرمشتمل بنچ نے خیبرپختونخوا کے لیبرکالونیوں میں مقیم مزدوروں کو ان کے مکانات مالکانہ حقوق پردینے کے عدالتی احکامات معطل کردئیے اوراس حوالے سے لیبریونین کے عہدیداروں کو نوٹس جاری کردئیے عدالت عظمی کے فاضل بنچ نے مختلف صنعت کاروں اورسیکرٹری ورکرزویلفیئربورڈ کی جانب سے دائرعلیحدہ علیحدہ اپیلوں کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے لیبرکالونیوں میں مقیم مزدوروں کو ان کے رہائشی مکانات مالکانہ حقوق پردینے کافیصلہ کیاتھا جس میں متعلقہ صنعتی یونٹس کے مالکان کی رائے شامل نہیں تھی علاوہ ازیں ورکرزویلفیئربورڈ اورورکرزویلفیئرفنڈدونوں کے پاس ان مکانات کو مالکانہ حقوق پردینے کااختیارنہیں تھاجبکہ سیکرٹری ورکرزویلفیئربورڈ کے وکلاء سیدحازق علی شاہ اوراسسٹنٹ ڈائریکٹرلیگل محمد عمرنے عدالت کو بتایا کہ بدقسمتی سے ان کالونیوں میں زیادہ ترایسے افراد رہائش پذیرہیں جنہوں نے یہ مکانات مزدوروں سے آگے کرائے پرلے رکھے ہیں پشاورہائی کورٹ نے مئی2017ء میں جوفیصلہ دیاتھا اس میں قانونی سقم ہے عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد پشاورہائی کورٹ کے فیصلے کومعطل کرتے ہوئے اس پرعملدرآمد روک دیا۔