عوامکا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے پر عزم ہیں:امتیاز شاہد قریشی

عوامکا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے پر عزم ہیں:امتیاز شاہد قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی اُمور امتیاز شاہد قریشی نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے پر عزم ہے جبکہ گزشتہ دور حکومت میں حکمرانوں نے صوبے کو تباہی کی طرف دھکیل دیاتھا۔ اس وقت پوری قوم کی نگاہیں پی ٹی آئی اور ہمارے قائد عمران خان پر ہیں اور یہ واحد قیادت ہے جو ملک کو مسائل کے بھنور سے نکال سکتی ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ نیابت PK-39کی یونین کونسل مندوری میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یونین کونسل مندوری کی سیاسی و سماجی شخصیات عباس خان،،نظر خان، محمد شعیب، اللہ نواز، افتخار، عبداللہ، و دیگر نے اپنے خاندانوں، عزیز و اقارب اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔شمولیتی تقریب میں ڈسٹرکٹ کونسلر مومن شاہ ایڈوکیٹ،ویلج ناظم امجد علی ،پی ٹی آئی لاچی کے صدر ملک ریاض ،ودیگر مشران نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرقانون نے کہا کہ پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں قوم کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے تحر یک انصاف نے اس بات کا عہد کر رکھا ہے کہ ملک کو اندھیروں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر نے کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ تحر یک انصاف ہی پاکستان کی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک میں غر یب عوام کے حقو ق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں انصاف ختم ہوجائے وہاں معاشر ے تباہ ہو جاتے ہیں اس لیے ہمیں اس ملک میں ہرصورت ناانصافی اور ظلم کا خاتمہ کر نا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ غر یب عوام کے مسائل میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں عوام کے دکھ درد کا احساس ہے اور ہمارے دروازے ہمیشہ عوام کے لئے کھلے رہتے ہیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی نے یونین کونسل مندوری کے لیے گرلز ہائی سکول کی تعمیر کے لیے 4کروڑ 17لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ مندوری کے علاقہ مہمندی میں اعلیٰ معیار کے پرائمری سکول کی تعمیر کے ساتھ ساتھ مندوری میں بہت جلد سپورٹس سٹیڈیم پر بھی کام شروع ہو جائے گاجبکہ مندوری ، گلشہ خیل واٹر سپلائی کوشمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔انہوں نے گلشہ خیل واٹر سکیم کے لیے 52لاکھ روپے کا اعلان کیا ۔ 3عدد بجلی کے ٹرانسفارمر فراہمی کا بھی اعلان کیا ۔اس کے علاوہ 20لاکھ روپے یونین کونسل مندوری کے بلدیاتی نمائندوں کو فراہمی کا بھی اعلان کیا ۔