عمران خان پختون روایات اور کلچر سے نابلد ہیں ،جمشید مہمند

عمران خان پختون روایات اور کلچر سے نابلد ہیں ،جمشید مہمند

شیرگڑھ (نامہ نگار) مسلم لیگ ( ن) کے مرکزی رہنما ء اور پی کے 27 سے ایم پی اے جمشید خان مہمند نے کہا ہے کہ عمران خان پختون روایات اور کلچر سے ناواقف ہے وزیراعظم کی کرسی تک پہنچنے کے لئے ہر سازش میں مین کردار ادا کررہے ہیں عائشہ گلالئی پختون قوم کی غیرت مندبیٹی ہے 2018کے الیکشن تک نجانے ان کے کتنے سکینڈلز باہر آتے ر ہیں گے صوبہ خیبر پختونخوا کی آمدن اور وسائل کو استعمال کرکے پنجاب پر نظریں جمائے ہوئے ہیں ناقص حکمت عملی اپنانے پرپی ٹی آئی کی صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے صوبے کے تعلیمی نظام اورصحت کوپی ٹی آئی کی حکومت نے تباہی کے کنا رے کھڑا کیاہے صوبے میں کو ئی تبدیلی نہیں لا ئی گئی اگر تبدیلی آئی تو اداروں کی تبا ہی کی صورت میں لا ئی گئی ہے پی کے 27 کے گھر گھر کو سوئی گیس کی فر اہمی میرے شہید بھا ئی ا یم پی اے عمران خان مہمند کا خواب تھا میں نے ان کے خواب کی تکمیل کیلئے اپنے سفید جھنڈے کی قربانی دیکرسبز جھنڈے میں بدل دیا ہے چار سال تک آزاد حیثیت میں حلقہ کے عوام کی خدمت کی کیونکہ میں سیاست کو خدمت اور عبادت سمجھ کر کرتاہوں وہ گزشتہ روزشیرگڑھ پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی کونسلر میاں عبدالرحمان ، سابق ضلعی امیدوار حمید صافی، ثاقب خان، حضرت ولی مہمنداورشاہ خالدمہمند بھی موجود تھے ایم پی اے جمشید خان مہمندنے کہا کہ2018 کے انتخابات میں ایک بار پھر عوام مسلم لیگ (ن) کوبھا ری منڈیٹ دے گی اور وفاق سمیت ملک کے چاروں صوبوں میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)کی حکومتیں بنے گی انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وزیر اعظم بننے کا ارمان کبھی بھی پو را نہیں ہوگا2018کے الیکشن میں صوبہ کے عوام ان کو آئنہ میں اپنا چہرہ دکھادیں گے عمران خان وزیر اعظم کی کرسی کے ہوس میں حواس باختہ ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ پی کے 27 میں بجلی کے جملہ مسائل حل کر دیئے گئے ہیں اور پی کے 27 کو بجلی کے مدمیں آئندہ 20 تا 30 سال کیلئے کم وولٹیج اور لوڈ کے سلسلے میں بریک ڈاؤن کے حوالے سے سیکیور بنا دیا گیا ہے پو رے حلقے کو سوئی گیس کی فر اہمی جاری ہیں سوئی گیس کی سہولت حاصل کر نا میرے شہید بھا ئی عمران کا خواب تھا اور اس خواب کوہر قیمت سے عملی جا مہ پہنا نا میری زندگی کا مقصدتھا جو کہ اب پورا ہورہاہیانہوں نے کہا کہ پی کے 27کے عوام اور سیاسی کارکنوں میں برداشت کا مادہ پیدا ہوگیاہے اور حلقہ کے مفادات کے لئے ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام 2018کے الیکشن میں خدمت کے جذبے سے سرشار امیدوار کو کامیاب بنائیں

مزید : پشاورصفحہ آخر