ڈینگی پر قابو میں ناکامی کے بعد حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،زبیر علی

ڈینگی پر قابو میں ناکامی کے بعد حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،زبیر علی

پشاور( کرائمز رپورٹر)جے یوآئی کے صوبائی رہنماوممبرضلع کونسل پشاورحاجی زبیرعلی نے کہاہے کہ ڈینگی خاتمہ میں ناکامی نے تحریک انصاف کی حکومت کوبدحواس کردیاہے،عوام سے حقائق اوراپنی نااہلی چھپانے کی کوششیں کی جارہی ہیں،ڈینگی سے متاثرہ افرادکی کوریج کیلئے صحافیوں کے ہسپتالوں میں داخلہ پرپابندی آمرانہ اقدام ہے،تحریک انصاف کی اس آمریت کی پرزورمذحمت کرتے ہیں،عمران خان اور صوبائی حکومت کودوہری پالیسی چھوڑکرڈینگی کے خاتمہ کیلئے سیاست سے بالاترہوکرکام کرناہوگابصورت دیگرتحریک انصاف کی ہٹ دھرمی کے سنگین نتائج سامنے آئینگے جس کاازالہ ناممکن ہوگا،حاجی زبیرعلی نے مزیدکہاکہ عمران خان سٹیج پرکھڑے ہوکرایک طرف دعوے کرتے ہیں کہ خیبرپختونخوامیں رائٹ ٹوانفارمیشن کاقانون پاس کرکے عوام کی معلومات تک رسائی کوممکن بنادیاہے عوام ہرکسی سے حساب مانگ سکتے ہیں دوسری طرف عوام کومعلومات فراہم کرنیوالے ٹی وی چینلزاوراخباری نمائندوں کی ہسپتالوں میں داخلہ پرپابندی عائد کردی گئی ہے جس کامقصد عوام کوحقائق سے بے خبررکھناہے،تحریک انصاف کے دوہرے معیارکااندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ جب پنجاب کاپوراصوبہ ڈینگی کی لپیٹ میں تھاتوعمران خان پنجاب کے عوام کی مددکیلئے آگے بڑھنے کی بجائے شریف برادران کوڈینگی برادران کے نام سے پکارتے تھے لیکن پنجاب حکومت نے انتہائی مہارت سے ڈینگی جیسے موضی مرض کاخاتمہ کیا،صرف تنقیدکی سیاست کرنیوالوں کی نااہلی سے ڈینگی تہکال سے پشاورکی کئی یونین کونسلزمیں پھیل گیاہے حکومتی غفلت سے کئی شہری زندگی کی بازی ہارچکے ہیں اس دوران وزیراعلیٰ پرویزخٹک اوروزیرصحت شہرام ترکئی ڈینگی کے خاتمہ کیلئے اقدامات کی بجائے اختیارات کی جنگ میں مصروف تھے،انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اوروزیرصحت پنجاب خواجہ عمران نذیرکاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے ماہرین کی ٹیمیں مختلف مقامات پرکیمپ لگاکرشب وروز عوام کی خدمت کررہے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت نے جس اندازمیں اہلیان پشاورکی مددکاآغازکیاہے وہ قابل ستائش ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر