شیر گڑھ ،ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے جوانسال ڈرائیور جاں بحق

شیر گڑھ ،ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے جوانسال ڈرائیور جاں بحق

شیرگڑھ(نامہ نگار) شیرگڑھ کے نواحی علاقہ شاہ زمان قلعہ میں ٹریکٹرٹرالی الٹنے سے جواں سال ڈرائیور جان بحق ہو گیا جنہیں فوری طور پر علاج کے لئے مقامی ہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز دیار اباد پرخو کے جواں سال رہائشی ڈرائیور 16سالہ ارشاد ولد پرویز اپنے ٹریکٹر ٹرالی پر مٹی لا رہا تھا کہ اس دوران ان پر ٹریکٹر ٹرالی الٹ گیا اور وہ ٹرالی کے نیچے آکر موقع پر جان بحق ہوگیا انہیں فوری طور پر علاج کے لئے ہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا مرحوم کو بعد ازاں اہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کیا گیا

 

مزید : پشاورصفحہ آخر