بٹ خیلہ ،پی ٹی آئی کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ

بٹ خیلہ ،پی ٹی آئی کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ )پاکستان تحریک انصاف ضلع مالاکنڈکے مقبولیت میں زبردست اضافہ یونین کونسل طوطہ کان میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے درجنوں کارکن مستعفی ہوکرپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزیونین کونسل طوطہ کان میں پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام ایک بڑاشمولیتی تقریب منعقدہوااس موقع پرمختلف سیاسی پارٹیوں کے درجنوں کارکن مستعفی ہوکرپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے وزیراعلیٰ کے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے نئے شامل ہونے والے کارکنوں کوپاکستان تحریک انصاف کی ٹوپیاں پہنادی گئی ۔منعقدہ تقریب سے شکیل خان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لوٹ ماراورکرپشن کادورگزرچکاہے کیونکہ عمران خان نے زرداری اورنوازشریف کی باری ختم کردی ائندہ پورے ملک میں پاکستان تحریک انصاف کے حکمرانی ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ سابقہ حکمرانوں نے اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے غریب عوام کے بچوں کومستقبل داؤ پرلگادیاتھااورکرپشن کابازارگرم کررکھاتھااورباہرممالک میں جائیدادیں بنادی گئی ہے تحریک انصاف کے حکومت آئی توکرپشن کے تمام رقم قومی خزانے میں جمع کرکے لٹیروں کواڈیالہ جیل میں بندکردیں گے کیونکہ چورچورکااحتساب نہیں کرسکتی ۔انہوں نے کہاکہ عوام پاکستان کے روشن کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے ہاتھ مضبوط کریں کیونکہ تمام سیاسی پارٹیوں کے غبارے سے ہوانکل چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ ائندہ ملک پرپاکستان تحریک انصاف کے حکمرانی ہوگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر