پی ٹی آئی پختونوں کے حقوق کے حصول میں ناکام ہوگئی ہے ،ابرار یوسفزئی

پی ٹی آئی پختونوں کے حقوق کے حصول میں ناکام ہوگئی ہے ،ابرار یوسفزئی

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ) قومی وطن پارٹی کے ڈوثرنل وائس چئیر مین محمد ابرار خان یوسفزئی نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پختونخوا کے حقوق حاصل کر نے میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے قیادت تبدیلی لانے کرپشن وبداعنوانی ختم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور کسی بھی شعبے میں ریلیف نہیں دیا گیا صوبے میں امن وامان کا صورتحال دن بدن بگڑتی جارہی ہیں صوبائی حکومت کی سترپرستی میں پختونخوا کے عوام سے ان کے جائز حقوق چھینے جارہے ہے اور ایک سازش کے تحت پختونوں کا استحصال کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کو نسل پلئی اور ڈھیری میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر درجنوں افراد نے پی ٹی ائی اور پی پی پی سے مستعفی ہو کر قو می وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا شمولیت اخیتار کرنے والے میں سمیع اللہ ،شاہ رحمان ،اصغر ،لطیف ،انور ،اویس ،نعمان ،باچااخان ،ابرار ،بابو عدنان شہاب ،اسماعیل ،عماد،اعظم ،فرمان اللہ،طفیل ،نوید ،انعام اللہ اور سلطان اکبرنے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت قو می وطن پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا اور افتاب شیر پاو اور محمد ابرار خان یوسفزئی کے قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا محمد ابرار خان یوسفزئی نے کہا کہ ایک طرف صوبائی حکومت انصاف کے بلند وبالا دعویً کرتے ہیں مگر حقیقت میں کچھ نہیں سوات ایکسپریس وئے پر زبردستی کام جاری ہے اور اراضی مالکان کے باغات ،جنگلات چاول کے فصلوں کو زبردستی کاٹے گئے لیکن ابھی تک اراضی مالکان کو معاوضہ ادا نہیں کیا گیا اور نہ ہی فصلوں اور باغات کے نقصانات کا ازالہ کیا گیا ائین اور قانون کے مطابق اس وقت تک کام شروع نہیں کیا جائے کہ جب تک اراضی مالکان کو معاوضے ادا نہ کرے مگر یہاں معاملہ کچھ اور ہے انہوں نے کہا کہ نہ ائین پر عمل ہو تا ہے اور نہ قانون پر عمل ہو تا چاہیے ہم صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ فی الفور پلئی ،الہ ڈھنڈ ڈھیری کے اراضی مالکان کو معاوضہ ادا کریں ہم اپنے جائز حقوق کیلئے جدوجہد کرینگے اور خاموش نہیں بیٹھے گے کیونکہ یہ ہمارے اباواجداد کا سر زمین ہے طفریاب خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ قو می وطن پارٹی پر عوام کا اعتماد روز بروز بڑ ھتا جارہا ہے اور ائندہ حکومت قومی وطن پار ٹی کا ہو گا تقریب سے رفیع اللہ اور ویلیج ناظم گل نواب نے بھی خطا ب کیا اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد کو مبارکباد دیتے ہو ئے کہا کہ قو می وطن پارٹی پختونخوا کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کر ئینگے اور ملا کنڈ کے حقوق پر کسی قسم کا سودابازی نہیں کرینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر