صوابی ،رزڑ میں سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ آپریشن ،25 گرفتار

صوابی ،رزڑ میں سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ آپریشن ،25 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی (بیورورپورٹ) رزڑ ضلع صوابی کی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کر کے 25 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی کی ہدایت پر ڈی ایس پی رزڑ شاہ ممتاز خان کی قیادت میں ایس ایچ او کالوخان شفیع الرحمن خان ،ایس ایچ او پرمولی فواد خان بمع بھاری نفری پولیس ،ایلیٹ فورس،آر آر ایف ،اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے سرکل رزڑ میں 11مختلف علاقوں و مقاما ت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سر چ آپریشن کیا گیا۔دوران سرچ اپریشن جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی گئی ۔سرچ آپریشن کے دوران25مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ،2افراد پولیس کو اقدام قتل اور سرقہ کے الزام میں گرفتار ،3مشہور منشیات فروش گرفتار جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا۔پولیس ترجمان کے مطابق دوران سرچ آپریشن میں سینکڑوں افراد سے پوچھ گچھ اور بائیومیٹرک پرتصدیق کی گئی جبکہ 30گھروں میں تلاشی کا عمل بھی کیا گیا #