جناح میڈیکل کالج ،طلباء کو چانس نہ دینے پر ریکارڈ طلب

جناح میڈیکل کالج ،طلباء کو چانس نہ دینے پر ریکارڈ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس محمدابراہیم خان اور جسٹس اعجازانورپرمشتمل دورکنی بنچ نے جناح میڈیکل کالج کے سیکنڈپروفیشن کے طلباء کو امتحان کاپانچواں چانس نہ دینے اورکالج سے فارغ کرنے پر کالج انتظامیہ سے طلباء کاریکارڈ مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے خالد انورایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرجناح میڈیکل کالج کے پانچ طلباء دلاورٗ مہرین طاہر ٗ عائشہ ملک وغیرہ کی جانب سے دائررٹ کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذار میڈیکل کالج میں سیکنڈپروفیشن کے طلباء ہیں اورسیکنڈپروفیشن کے امتحان میں چارچانس مل چکے ہیں تاہم اب ان کے داخلے منسوخ کردئیے گئے ہیں اس طرح درخواست گذاروں کے ساتھ امتیازی سلوک برتاجارہا ہے کیونکہ بعض طلباء کو 6سے بھی زائد چانس مل چکے ہیں جن میں بلال موسی ٗ محمدحلیم ٗ تیموروغیرہ کوپانچ سے زائد چانس مل چکے ہیں جبکہ نورالہدی کو گیارہ چانس دئیے گئے ہیں اوراس طرح درخواست گذاروں کے ساتھ امتیازی سلوک برتاجارہاہے لہذاامتحان کے لئے پانچواں چانس فراہم کیاجائے فاضل بنچ نے کالج انتظامیہ سے طلباء کاریکارڈ مانگ لیاجبکہ امتیازی سلوک کی وجوہات بھی بیان کرنے کی ہدایت کی ہے ۔