بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار کی ضمانت منظور

بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار کی ضمانت منظور

پشاور(نیوزرپورٹر)انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار ملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے شبیرحسین گگیانی ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم محمدجلیل ساکن سوڑیزئی پرالزام ہے کہ اس نے بھٹہ خشت کے مالک حاجی غفران سے ڈیڑھ کروڑ روپے بھتہ طلب کیاتھا اوراس مقصد کے لئے افغانستان سے فون کالیں اورانٹرنیٹ کالیں کی تھیں اس موقع ر ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ استغاثہ تاحال افغانستان سم کے استعمال کو ثابت نہیں کرسکاہے جبکہ ملزم کی عسکریت پسند تنظیم سے تعلق بھی ثابت نہیں ہواہے

 

مزید : پشاورصفحہ آخر