شبقدر،غیر قانونی ٹرانسفارمر کیخلاف کارروائی ،تاجروں نے واپڈا اہلکاروں کی درگت بنا دی

شبقدر،غیر قانونی ٹرانسفارمر کیخلاف کارروائی ،تاجروں نے واپڈا اہلکاروں کی ...

شبقدر( نمائندہ خصوصی )شبقدر بازار میں مقامی واپڈا اہلکاوں کا غیر قانونی ٹرانسفارمر کے خلاف کاروائی تاجروں کا واپڈا اہلکاروں کی پٹائی مشتعل دکانداروں نے شبقدر بٹگرام روڈ کو کئی گھنٹوں تک ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند رکھا جس کے باعث سکول طلباء سمیت ہزاروں افراد کو وآمدورفت میں شیدید مشکلات کا سامنا مذکورہ ٹرانسفارمر کا ہمارے ساتھ کوئی ریکارڈ موجود نہیں جو کہ مکمل طور پر غیر قانونی ہے جس پر ہم نے مقامی تاجروں کو پندرہ دن کے اندر اندر ٹرانسفارمر ہٹانے کے نوٹس کے باوجود ٹرانسفارمر نہیں ہٹایا گیا جس پر واپڈا اہلکاروں نے کاروائی کی جس کے دوران دکانداروں نے اہلکاروں کی پٹائی کی ایکسین شبقدر انتخاب عالم واپڈا اہلکاروں کا مقامی تاجروں کے خلاف مقامی پولیس کوایف آئی آر درج کرنے کی درخواست جس پر پولیس نے کاروائی کرنے سے انکار کر دیا جس کے تحت واپڈا شبقدر نے بازار بجلی کی سپلائی احتجاجا بند کر دی جب تک پولیس تاجروں کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کرائے گی تب تک بازار پر بجلی کی سپلائی بند رہے گی ۔ تفصیلات کے مطابق شبقدر بازار بٹگرام روڈ پر واقعہ ایرگیشن آفس کے قریب مقامی دکانداروں جانب سے غیر قانونی ٹرانسفارمر کی تنصیب کے خلاف کاروئی کے دوران مشتغل دکانداروں نے واپڈا اہلکارں کی پٹائی کی اور ان کے گاڑی کو یر غمال بنا دیا جس کے بعد شبقدر بازار کے دکانداروں نے شبقدر بٹگرام روڈ کو کئی گھنٹوں تک ہر قسم کے ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند رکھا روڈ بندیش کے باعث سکول طلباء اور سینکڑوں افراد کو شیدید مشکلات کا سامنا واضح رہے کہ مذکورہ ٹرانسفارمر کا چند روز قبل ایم پی اے پی کے 22 عارف احمد زئی نے باقاعدہ افتتاح بھی کیا تھا اس سلسلے میں جب شبقدر میڈیا سنٹر کے صحافیوں نے ایکسین شبقدر انتخاب عالم سے رابطہ کیا تو انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ٹرانسفارمر مکمل طور پر غیر قانونی طریقے سے لگایا گیا ہے جس کا ہمارے ساتھ کوئی ریکارڈ موجو د نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ان دکانداروں کو تحریر ی نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ پندرہ دن کے اندر اند اس ٹرانسفارمرکی قانونی حیثیت واضح کر یں جس پر انہوں نے کوئی عمل درآمد نہیں کیا اور جب واپڈا اہلکار ان کو کاٹنے کے لئے گئے تو انہوں نے واپڈا اہلکاروں کی پٹائی کر دی اور گاڑی کو یرغمال بنایا جس پر ہم نے مقامی پولیس کو مذکورہ دکانداروں کے خلاف ایف آئی کار کاٹنے کی درخواست دی ۔مقامی پولیس کی جانب سے دکانداروں کے خلاف تا حال کوئی کاروائی نہیں کی ہے جس پر واپڈا شبقدر نے بازار کو بجلی کی سپلائی احتجاجی طور پر بند کی ہے انکا کہنا ہے کہ جب تک پولیس ان افراد کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کراتے تب تک بجلی کی سپلائی بند رہے گی بجلی بندیش کے باعث عوام کو شیدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر