ٹانک میں بھاری جرمانوں کیخلاف رکشہ ڈرائیور زکے صبر کا پیمانہ لبریز

ٹانک میں بھاری جرمانوں کیخلاف رکشہ ڈرائیور زکے صبر کا پیمانہ لبریز

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک ٹریفک پولیس کے بھاری جرمانوں کے خلاف رکشہ ڈرائیوروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا،ٹریفک پولیس کے خلاف ٹانک ڈیرہ روڈ پر احتجاجی مظاہر ہ پولیس کی جانب سے پر امن مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج ،متعدد ڈرائیوروں کے گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیاگیاضلع بھر میں ٹریفک پولیس کے آئے روز رکشہ ڈرائیوروں کو متعدد چالان دینے کے خلاف رکشہ یونین ٹانک کا الجنت مارکیٹ ڈیر ہ روڈ ٹانک پر پرا من احتجاجی مظاہر ہ کیا گیامظاہرین کا کہناتھاکہ ٹریفک انچارج کے آئے روز غیر قانونی اور بھار ی بھر کم جرمانوں سے تنگ اچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک انچارج آئے روزچھ سو روپے سے زائد غیر قانونی چالان دیکر رکشہ نہ چلانے پر مجبور کررہے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کی مٹھی گرم نہ کرنے پر سارا دن پولیس گردی کا نشانہ بنایا جاتاانہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی بربریت کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبورہوچکے ہیں ٹانک پولیس نے پرامن احتجاج کرنے والے مظاہر ین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کرکے درجن سے زائد ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے مختلف مقدمات درج کر لئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر