ڈبل شاہ کیس ،وعدہ معاف گواہ کی دوبارہ گرفتاری کالعدم

ڈبل شاہ کیس ،وعدہ معاف گواہ کی دوبارہ گرفتاری کالعدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس سید افسرشاہ اور جسٹس غضنفرعلی پرمشتمل دورکنی بنچ نے ڈبل شاہ کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے والے ملزم کی نیب کے ہاتھوں دوبارہ گرفتاری کے احکامات کالعدم قرار دے دئیے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے دانیال اسدچمکنی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرملزم رشیدعلی کی رٹ کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذار رشید علی کو ڈبل شاہ کیس میں ملزم نامزد کیاگیاتھا اوراسے2014ء میں گرفتارکیاگیاجبکہ بعدازاں وہ وعدہ معاف گواہ بن گیاتھانیب کے زیرحراست جب اس نے اپنی گاڑی کی واپسی کے لئے درخواست دی تو نیب نے اس کی گرفتاری کے لئے دوبارہ وارنٹ جاری کردئیے ہیں جس کاکوئی قانونی جوازنہیں بنتاکیونکہ تاحال درخواست گذار نے بطوروعدہ معاف گواہ بیان بھی نہیں قلمبند کیاہے لہذانیب کے وارنٹ منسوخ کئے جائیں فاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پرنیب کے وارنٹ منسوخ کردئیے ۔