جانوروں کی صرف مخصوص مقامات پر فروخت کی اجازت ہے،ڈی سی چکوال

جانوروں کی صرف مخصوص مقامات پر فروخت کی اجازت ہے،ڈی سی چکوال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر نے تمام متعلقہ محکموں کو علاقہ کے حوالے سے فول پروف انتظامات کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ عید قربان کے موقع پر شہر میں مخصوص مقامات کے علاوہ جانوروں کی خرید و فروخت پر قطعی پابندی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خرید وفروخت پر جانوروں کے داخلے اور باہر لے جانے پر کوئی سیکورٹی فیس نہیں لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کیلئے پانی ، ٹینٹ اور ویٹرنری سروس بھی مفت مہیا کی جائے گی۔ انہوں نے واضع طور پر کہا کہ ضلعی انتظامیہ سے این او سی لینے بغیر کسی بھی فرماتنظیم قربانی کی کھالیں جمع کرنے اور کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ا س امر کا فیصلہ پیر کے روز ڈی سی آفس میں عید الضحیٰ کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ ان کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چکوال، ڈائریکٹر کٹیل مارکیٹ اینڈ منیجمنٹ راولپنڈی ڈویژن، چیئرمین ضلع میونسپل کمیٹی چوہدری سجاد احمد اور ڈی او ہیلتھ ، ڈی او لائیو سٹاک اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈائریکٹر کیٹل مارکیٹ منجمنٹ راولپنڈی ڈویژن محمد یونس نے صوبائی حکومت کی ہدایت کی روشنی میں مویشی منڈیوں اور جانوروں کی خرید وفروخت کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع چکوال اور تلہ گنگ میں دو مویشی منڈیاں جبکہ دیگر تحصیلوں اور علاقوں میں مقرر کردہ مخصوص جگہوں پر قربانی کے جانروں کے سیل پوائنٹ بھی لگائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو واضع ہدایت جاری کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ بروز بدھ تیس اگست سے تین روز کیلئے چوبیس گھنٹے کیلئے قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت جاری رہے گی۔ انہوں نے ڈی اولائیو سٹاک کو ہدایت کی کہ منڈیوں میں آنے والے قربانی کے جانوروں پر باقاعدہ سپرے کیا جائے اور ایسے جانورمنڈی میں لائے جائیں جن پر مخصوص نشانات لگے ہوں ، جس میں واضع ہو کہ یہ جانور کانگو اورچیچڑوں جیسی بیماریوں سے پاک ہوں۔