جہلم سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں ہیلتھ ویک منایا گیا،خالد محمود

جہلم سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں ہیلتھ ویک منایا گیا،خالد محمود

جہلم(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ہیلتھ ویک منایا گیا مریضوں کی کثیر تعداد نے میڈیکل ٹیسٹ کروائے،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم میں صوبائی حکومت کی ہدایت پر ہیلتھ ویک منایا گیا مریضوں کی کثیر تعداد نے محکمہ صحت کی سہولت سے بھرپور فائدہ اُٹھایا جبکہ محکمہ صحت کا مقصد ایک ہی جگہ پر تمام مریضوں کا چیک اپ سے لیکر تمام ٹیسٹ اور مفت ادویات فراہم کرنا تھا ،اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس چوہدری خالد محمود نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میں میاں شہباز شریف کی ہدایت پر جہلم سمیت صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ہیلتھ ویک منایا گیا ہے میڈیکل سپرٹینڈ نٹ ڈاکٹر خالد محمود چوہدری نے مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے 8کاؤنٹر قائم کروا رکھے تھے پہلے کاؤنٹر پر مریضوں کی رجسٹریشن کا عمل کیا جاتا تھا دوسرے کاؤنٹر پر مریضوں کا وزن تیسرے پر مریضوں کا طبی معائینہ ہیلتھ ویک کے لگائے گئے کیمپ میں تمام مریضوں کا چیک اپ اور تمام ٹیسٹ کیے جاتے رہے جسکی بنیادی وجہ مریضوں کو کالا یا پیلا یرقان کی تشخیص تھا ،ایم ایس ڈاکٹر خالد محمود کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں توقع سے کہیں زیادہ مریضوں کی آمد ہوئی ہے سول ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں انہوں نے بتایا کہ مریضوں کا تمام ریکارڈ آن لائن ہے جسے کوئی بھی شہری وزیراعلیٰ پنجاب کی ویب سائٹ پر بھی دیکھ سکتا ہے ،کیمپ میں آنے والے مریضوں کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلتھ ویک مناناخوش آئندہے اس سے ہمیں تمام سہولیات میسر ہو رہی ہیں ہمیں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے انٹری ٹیسٹ سے لیکر ٹوکن اور دیگر سہولیات کیمپ میں موجود ہیں صحت میلا میں موجود خواتین کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجابا شہباز شریف کے ویثرن کے مطابق سب کچھ ایک ہی جگہ پر میسر ہے اور اس طرح کے صحت میلے منائے جانے چاہیے تاکہ مریضوں کی پریشانیوں کا خاتمہ ممکن کو سکے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر