پی ٹی آئی حکومت ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی،ملک نصراللہ

پی ٹی آئی حکومت ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی،ملک نصراللہ

راولپنڈی ( جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ آرگنائزیشن کے ڈویژنل صدرملک نصراللہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں ڈینگی مچھروں کی افزائش اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں . حکومت پنجاب کی جانب سے کے پی کے میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات وہاں کے عوام کے ساتھ ہماری لیڈر شپ کی وابستگی کا ثبوت ہیں . انہو ں نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ عمران خان کے کھوکھلے نعرے اب کھل کر عوام کے سامنے آ چکے ہیں اور وہ جو تبدیلی لانا چاہتے ہیں وہ ڈینگی کی صورت میں ظاہر ہو رہی ہے . انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف کے راہنماء محض کھوکھلے نعروں اور بیان بازی سے عوام کو بہلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور جس صوبے میں ان کی حکومت قائم ہے وہاں عوام مسائل در مسائل کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ عمران خان پہاڑوں پر مزے لے رہے ہیں .

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر