مظفرآباد، یونیورسٹی، کالج طلباء کو ہیروئن فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار
مظفرآباد(بیورورپورٹ) سٹی پو لیس مظفرآباد کی کارروائی یونیورسٹی اور کالج کے طلبہ کو ہیروئن فروخت کرنے والا گروہ گرفتار۔ ایس ایچ تھانہ سٹی راشد حبیب کے مطابق تفتیشی افسر ظفر افسر ، ڈی ایف سی امجد شاہ، مجاہد ڈی ایف ، کانسٹیبلان فیضان کاظمی ، فہیم احمد مشتمل پولیس ٹیم نے خفیہ اطلا ع پر کارروائی کرتے ہوئے عیدگاہ روڈ سے وقاص بشیر ولد محمد بشیر کو گرفتار کر کے 110گرام ہیروین جبکہ یونیورسٹی گراؤنڈ سے وقاروکی ولد ملک طارق کو گرفتار کرکے120ہیروئن برآمد کر لی۔ دونوں ملزمان کالج اور یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کو ہیروئن فروخت کرتے تھے اور نوجوان کو نشے کے لت میں مبتلا کررہے تھے ۔دونوں ملزمان کے خلاف نارکوٹک کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔سٹی پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران نیلم پل سے جیب کترے کو گرفتار کر لیا، ملزم شوکت ولد طارق ساکنہ مانسہرہ کو تفتیشی افسر عظیم و دیگر نے نیلم پل سے گرفتار کیا اور ملزم کے قبضے سے نقدی برآمد کر لی گئی۔ عوام علاقہ نے سٹی پولیس کارروائی کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او راشد حبیب کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔