آزاد کشمیر یونیورسٹی کی پہلی پی ایچ ڈی سکالر عظمیٰ عظیم اعوان کا کینسر کی فیلڈ میں اپنے پی ایچ ڈی تھیسز کا کامیاب دفاع

آزاد کشمیر یونیورسٹی کی پہلی پی ایچ ڈی سکالر عظمیٰ عظیم اعوان کا کینسر کی ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ)شعبہ بائیوٹیکنالوجی یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کی پہلی پی ایچ ڈی سکالر ن عظمیٰ عظیم اعوان نے کینسر کی فیلڈ میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی اپنے پی ایچ ڈی تھیسز کا کامیاب دفاع کیا ۔ تھیسز ڈیفنس کی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی، پروفیسر ڈاکٹر شاہد منصور(ستارہ امتیاز) ڈائریکٹر NIBGE نے بطور بیرون ممتحن شرکت کی و رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق اعوان ، چیئرمین بائیوٹیکنالوجی ڈاکٹر بشارت احمد چیئرپرسن زوالوجی ڈاکٹر نذہت شفیع ، ڈائریکٹر QEC ڈاکٹرمحمد رفیق و فیکلٹی ممبران کے علاوہ ایم فل ، پی ایچ ڈی سکالر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر عظمیٰ عظیم اعوان کے پی ایچ ڈی سپروائزر ڈاکٹر شوکت علی اور معاون سپروائزر ڈاکٹر عابدہ رضا پرنسپل سائنٹیسٹ NILOP ہیں ۔ یا د رہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ عظیم اعوان نے حال ہی میں Nuclear Medicine Oncology and Radiotherapy Institute (NORI-PAEC) National Institute of Laser and Optranics (NILOP) سے کینسر کی فیلڈ میں جدید ٹیکنالوجی پے کام کیا ۔ ڈاکٹر عظمیٰ عظیم اعوان نے ایک سالہ تخلیقی کام دنیا کی بہترین یونیورسٹی Georgia Institute of Technology, USAسے کیا ۔ اُن کے کئی مقالہ جات ملکی و بین الاقوامی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں ۔ ڈاکٹر عظمیٰ عظیم اعوان American Cancer Society اور American Society of Chemistry کی مستقل ممبر ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں ۔ ادارہ کے سربراہ جناب وائس چانسلر و بیرون ممتحن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منصور (ستارہ امتیاز ) ڈائیریکٹر NIBGE کی جانب سے ڈاکٹر عظمیٰ عظیم اعوان کے والدین کو مبارک باد پیش کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر