مظفرآباد،وزیر اعظم ہاؤس کے قریب موٹر سائیکل کھائی میں جاگرا،دو افراد زخمی
مظفرآباد(بیورورپورٹ)وزیر اعظم ہاؤس کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کھائی میں جاگرا۔دو افراد زخمی ۔موٹر سائیکل درخت کے ساتھ لٹک گیا ۔لوگوں کی بڑی تعداد اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔زخمی کو ہسپتال پہنچایا گزشتہ روز شام کے وقت ایک ہنڈا موٹر سائیکل گھڑی پن کی طرف آرہا تھا کہ پی ایم ہاؤس کے قریب ضلعی ہیڈکوارٹر کو جانے والے موڑ میں بے قابو ہو کر کھائی میں جاگر ۔موٹر سائیکل درخت کے ساتھ لٹک گیا اور سوار کھائی میں گرنے سے شدید زخمی ہو گیا۔جبکہ دوسرا شخص جھاڑیوں میں پھنس گیا ۔جسے فوری نکالا گیا ۔بعد ازاں پولیس اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔