مسلم کانفرنس کشمیریوں کو حق خودارادیت دلا کر دم لیگی،مہر النساء

مسلم کانفرنس کشمیریوں کو حق خودارادیت دلا کر دم لیگی،مہر النساء

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی مرکزی سیکرٹری جنرل مہر النساء نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس کشمیریوں کو حق خودراردیت دلانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی ، نیلہ بٹ سے شروع ہونیوالی تحریک کو مسلم کانفرنس پایہ تکمیل تک پہنچا کر ہی دم لے گی 23اگست کو نیلہ بٹ کے مقام پر عوام کا جم غفیر سے ثابت کر دیگا کہ مسلم کانفرنس ہی تحریک آزادفی کی ضامن ہے اور اس دن پاکستان زندہ باد کنونشن کا انعقاد نظریہ الحاق پاکستان کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کی موت ثابت ہوگا ، صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں مسلم کانفرنس نے یوم نیلہ بٹ کو شایان شان طریقہ سے منانے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے،گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوم نیلہ بٹ اس سال پہلے سے بھی زیادہ منظم اور جوش و جذبہ سے منائیں گے کیونکہ اس سال اس پروگرام کو پاکستان زندہ باد کنونشن کے نام سے منسوب کیا گیا ہے اور الحاق پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے جس کو حاصل کرنے کے لیے کشمیریوں نے لاکھوں انسانی جانوں کی قربانی دی ہے اور یہ تسلسل آج بھی جاری ہے ، مقبوضہ کشمیر میں بھارت ظلم کے تمام تر ہتھکنڈے آزمانے کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے اور ناکام رہے گا بھارتی سرکار کشمیریوں پر مظالم ڈھا کسی طور بھی ان کے جذبہ آزادی کو ٹھیس نہیں پہنچا سکتی ، اس سال 23اگست کو نیلہ بٹ کے مقام پر ہزاروں نہیں لاکھوں کشم،یری اکٹھے ہو کر اس عزم کا عہد کرینگے کہ نیلہ بٹ کے مقام سے شروع ہونیوالی تحریک کو ہر صورت کامیابی دلانے گے اور مضبو ط و مستحکم پاکستان کے لیے کشمیری کسی قربانے سے گریز نہیں کرینگے ، پاکستان زندہ باد کنونشن اس بات کا ثبوت دیگا کہ مسلم کانفرنس نظریہ الحاق پاکستان کی کامیابی کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر